Breaking News
Home / پاکستان / پاک بحریہ کی جانب سے عالمی یومِ بحر پر آگہی کے فروغ کیلئے معلوماتی ویڈیو جاری کر دی گئی

پاک بحریہ کی جانب سے عالمی یومِ بحر پر آگہی کے فروغ کیلئے معلوماتی ویڈیو جاری کر دی گئی

پاک بحریہ کی جانب سے عالمی یومِ بحر پر آگہی کے فروغ کیلئے معلوماتی ویڈیو جاری کر دی گئی

پاک بحریہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بحری وسائل کے جدت پر مبنی استعمال میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ کی جانب سے عالمی یومِ بحر پر آگہی کے فروغ کیلئے معلوماتی ویڈیو جاری کر دی گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ویڈیو میں سمندر کی افادیت اور سمندری ماحول اور وسائل کے تحفظ کےلئے اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رواں برس عالمی یومِ بحر کا موضوع ”بحری استحکام کےلئے جدت“ منتخب کیا گیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق موضوع کی مناسبت سے بحری وسائل کے جدید اور پائیدار استعمال سے آگہی کےلئے پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کےم طابق پاک بحریہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بحری وسائل کے جدت پر مبنی استعمال میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری آلودگی کا تدارک, مینگرووز شجر کاری اور بندرگاہوں کی صفائی کے لئے خصوصی کشتیوں کی تعمیر آبی ماحول کے تحفظ میں اہم کاوشیں ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar