Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار رفیع خاور عرف ننھا کی 34ویں برسی منائی گئی

پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار رفیع خاور عرف ننھا کی 34ویں برسی منائی گئی

پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار رفیع خاور عرف ننھا کی 34ویں برسی منائی گئی
لاہور( ڈیلی ُاکستان آن ٌائن) لولی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار رفیع خاور عرف ننھا کی 34ویں برسی منائی گئی ۔اداکار ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا اور وہ 1942 میں ساہیوال میں پیدا ہوئے۔پاکستان ٹیلی وژن کے آغاز کے بعد انہوں نے کمال احمد رضوی کے پہلے ڈرامہ سیریل ”آ نوکری کریں”سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اس کے بعد کمال احمد رضوی کی ایک اور ڈرامہ سیریز ”الف نون”سے ان کی شہرت کا آغاز ہوا۔فلمی کریئر کا آغاز 1966 میں فلم ”وطن کا سپاہی”سے کیا ،معروف پاکستانی فلم ”دبئی چلو”نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ہر دلعزیز ننھا کے گول مٹول چہرے پر معصومیت کھیلا کرتی تھی، وہ ا سٹیج پر چڑھتا تو دیکھنے والے ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جاتے۔

رفیع خاور کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ننھا کی ٹائٹل رول پر مشتمل فلم ”سالا صاحب”لاہور میں 300 ہفتے تک زیر نمائش رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
ننھا اور رنگیلا کی فلمی جوڑی کو شائقین نے بے پناہ پزیرائی بخشی جبکہ فلمی ہیروئن میں ممتاز، انجمن، مسرت شاہین، رانی، دردانہ رحمان اور نازلی پسند کی جاتی تھیں۔ننھا کی بطور ہیرو اور کامیڈین سب سے زیادہ پسند کی جانی والی جوڑی نازلی کے ساتھ تھی۔وہ حقیقی طور پر نازلی کے عشق میں مبتلا ہو کر سنجیدہ ہوچکے تھے لیکن نازلی کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر وہ دلبرداشتہ ہو گئے تھے۔ننھا پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک معتبر نام تھا جس نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں فلمی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کیا جو کہ فلم بینوں کوہمیشہ یاد رہے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar