Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی، چھ فوجی جوانوں سمیت سات شہید

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی، چھ فوجی جوانوں سمیت سات شہید

کوئیٹہ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 6 جوانوں سمیت 7 افراد شہید ہو گئے. سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو معمول کے گشت کے بعد بیس کیمپ جاتے ہوئے راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا تفصیلات کے مباطق بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 6 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقہ پیر غائب میں گزشتہ شب ایف سی کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔پاک فوج کی گاڑی رات معمول کے گشت کے بعد اپنے بیس کیمپ واپس جارہی تھی کہ راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اسے نشانہ بنایا گیا۔ ایف سی کے شہدا میں جونیئر کمیشنڈ افسر اور سویلین ڈرائیور بھی شامل ہے۔شہدا کے نام نائب صوبیدار احسان اللہ،نائیک زبیر،نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش،نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار ہیں۔ ادھر پاک ایران بارڈر کے قریب مند کیچ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی امداد علی شہید ہوگیا۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے شورش زدہ صوبے میں پاک فوج پر حملے کا حال ہی میں یہ دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا ۔ گزشتہ ہفتے بھی سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar