Home / شوبز / پاکستان کے شاہکار ڈراموں کو بھی دوسرے ممالک میں پیش کیا جا سکتا ہے ‘ نعمان اعجاز

پاکستان کے شاہکار ڈراموں کو بھی دوسرے ممالک میں پیش کیا جا سکتا ہے ‘ نعمان اعجاز

ڈیلی پاکستان آن لائن

لاہور: سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھی ایسے بہت سے شاہکار ڈرامہ سیریلز بنے ہیں جنہیں دوسرے ممالک میں پیش کیا جا سکتا ہے اور ہمیں بہت دہائیاں پہلے اس بارے سوچنا چاہیے تھا۔ انہوںنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ پاکستان میں بہت سے ایسے ڈرامے بنائے گئے ہیں جو موضوع کے اعتبار سے بہترین اور کامیاب ڈرامے تھے اور آج بھی ان کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ڈراموں کو بھی ترکی سمیت دیگر ممالک کی زبانوں میں ڈبنگ کر کے پیش کرنا چاہیے اور اس طرف جتنی جلد ی ممکن ہو سکے پیشرفت کی جا ئے ۔ہمیں اس طرز پر بہت پہلے اقدامات اٹھانے چاہیے تھے جس سے ہمیں اپنی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے متعدد مارکیٹس مل سکتی تھیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar