کشمیریوں کی لازوال جدوجہد اور قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی’ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیرمتزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، پاکستانی قوم کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے بد ترین مظالم اور جبر کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کیلئے جاری جدوجہد میں رتی برابر بھی کمی نہیں آئی بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں مزید شدت آرہی ہے ۔ جمہوریت کے نام نہاد چمپئن ہونے کے دعویدار بھارت کا سیاہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے اور اسے ہر بڑے فورم پر سبکی کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کوان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا، کشمیریوں کی لازوال جدوجہد اور قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیرحل کیاجائے اورعالمی دنیا بھی خطے میں پائیدارامن کے لئے بھارت پر اپنا دبائو بڑھائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم آزادی کی تحریک میں کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور ان کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔
