Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان پیپلز پارٹی کا سرکاری ملازمین اور کاروباری شعبہ سے وابستہ افرادکا کرونا ٹیسٹ لازمی کرانے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کا سرکاری ملازمین اور کاروباری شعبہ سے وابستہ افرادکا کرونا ٹیسٹ لازمی کرانے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کا سرکاری ملازمین اور کاروباری شعبہ سے وابستہ افرادکا کرونا ٹیسٹ لازمی کرانے کا مطالبہ

بڑے شہروں میں کرونا وباءتناسب خطرناک حد سے زائد ہے،وفاقی صوبائی دفاتر کھلنے سے لاکھوں افراد بغیر کرونا ٹیسٹ اسلام آباد لاہور کراچی پشاور کوئٹہ واپس آئینگے، نیئر بخاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین اور کاروباری شعبہ سے وابستہ افرادکا کرونا ٹیسٹ لازمی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں کرونا وباءتناسب خطرناک حد سے زائد ہے،وفاقی صوبائی دفاتر کھلنے سے لاکھوں افراد بغیر کرونا ٹیسٹ اسلام آباد لاہور کراچی پشاور کوئٹہ واپس آئینگے۔

ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقے کرونا وباءسے متاثرہ ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ وزیراعظم کا کرونا کے ساتھ جینے مرنے کا اعلان عوام دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کی زندگیاں کرونا کے حوالے کرنے کا اعلان شیرو اور ٹاییگر زہنیت کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہاکہ لاہور کے چھ لاکھ سے زائد شہری کرونا خطرے میں ہیں۔ انہوںنے سوال کیا کہ تبدیلی لانےوالوں کو الٹی گنگا بہانے کے محاورے کا مطلب سمجھ آگیا یاکہ ابھی کچھ باقی ہے۔انہوںنے کہاکہ کرونا وبا کے شروعات میں چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کی لاپرواہی اور غلط پالیسی پر انتباہ کر دیا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ شیخ چلی دوم وزیراعظم کورونا کوپشاورکی بی آر ٹی تعمیر کی طرح کا مزاق سمجھ رہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar