Home / انٹر نیشنل / پاکستان پر دراندازی کا بیان بھارتی فاشسٹ پروپیگنڈا کا حصہ ہے، عمران خان

پاکستان پر دراندازی کا بیان بھارتی فاشسٹ پروپیگنڈا کا حصہ ہے، عمران خان

ڈیلی پاکستان آن لائن

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کو جعلی آپریشن کا نشانہ بنانے کے لیے بہانے تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کے بھارتی الزامات جعلی آپریشن کے ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر دراندازی کے حالیہ الزامات اسی خطرناک ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا براہ راست نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مشترکہ فاشسٹ پالیسیاں خطے کے لیے سنگین خطرہ ہیں، بین الاقوامی برادری لازمی کارروائی کرے اس سے قبل کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو خطرے سے دوچار کرے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے بھارت کے پاکستان پر لانچ پیڈ کے الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی مبصرین کو دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar