Breaking News
Home / صفحۂ اول / پاکستان ٹیم کو ورلڈ نمبرون بنانا اور غلبہ دلانا ہے، ہائی پرفارمنس سینٹر اور کوچز کو مل کر کام کرنا ہوگا،ثقلین مشتاق

پاکستان ٹیم کو ورلڈ نمبرون بنانا اور غلبہ دلانا ہے، ہائی پرفارمنس سینٹر اور کوچز کو مل کر کام کرنا ہوگا،ثقلین مشتاق

پاکستان ٹیم کو ورلڈ نمبرون بنانا اور غلبہ دلانا ہے، ہائی پرفارمنس سینٹر اور کوچز کو مل کر کام کرنا ہوگا،ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ کے ساتھ جڑنا عزت کی بات ہے اب بھی ویساہی جذبہ ہے جیساپاکستان کےلئے کھیلنے کےلئے تھا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ نمبر ون بنانا اور غلبہ دلانا ہے، اس کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر اور کوچز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ایک انٹرویومیں اسپن بولنگ میں دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ جڑنا عزت کی بات ہے اب بھی ویساہی جذبہ ہے جیساپاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے تھا۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ پلئیرز ڈویلپمنٹ کے لیے ایک اچھا ویژن بنایا گیا ہے، گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو لانا اور اوپر کے کھلاڑیوں کو مزید نکھارنا ہے۔سابق آف اسپنر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ نمبر بنانا اور غلبہ دلانا ہے ، اس کےلئے کھلاڑیوں کو ورلڈ کلاس کٹگری میں لائیں گے اور برانڈ بنائیں گے۔

ثقلین نے کہا کہ ہمیں ورلڈ کلاس کی چٹ دی گئی اور اب ہم سب نے مل کر کام کر کے نوجوانوں کو ورلڈ کلاس کی چٹ دینا ہے۔انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لمبے وقفے کے بعد کھیل کی سرگرمیاں شروع کرنا مشکل تو ہو گا تاہم ایسے ہی تو بیٹھا نہیں جا سکتا ، یقینی طور پر مصباح الحق اور ان کے ساتھی اچھا پلان ترتیب دے رہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کھیلنے کے لیے ایک ہفتہ بھی مل جائے تو مفید ہوتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar