Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان نے کورونا کی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی، ڈریپ سے بھی منظور

پاکستان نے کورونا کی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی، ڈریپ سے بھی منظور

LAKE SUCCESS, NY - MARCH 11: A lab technician begins semi-automated testing for COVID-19 at Northwell Health Labs on March 11, 2020 in Lake Success, New York. An emergency use authorization by the FDA allows Northwell to move from manual testing to semi-automated. (Photo by Andrew Theodorakis/Getty Images)

پاکستان نے کورونا کی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی، ڈریپ سے بھی منظور

نسٹ اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک ہو، آپ لوگوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا، وفاقی وزیر فواد چوہدری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی جسے پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی منظور کرلیا۔کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ ہم نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی ہے، پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستان کی پہلی کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دے دی ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اور ٹیکنالوجی (نسٹ) کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نسٹ اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک ہو، آپ لوگوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی پہلی کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ کی مدد سے کورونا وائرس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی جس سے ہم درآمدات سے بھی بچ سکیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar