Breaking News
Home / انٹر نیشنل / پاکستان نے طالبان کو جنگ بندی پر قائل کرنے کا وعدہ کیا ہے، عبد اللہ عبد اللہ

پاکستان نے طالبان کو جنگ بندی پر قائل کرنے کا وعدہ کیا ہے، عبد اللہ عبد اللہ

پاکستان نے طالبان کو جنگ بندی پر قائل کرنے کا وعدہ کیا ہے، عبد اللہ عبد اللہ

پاکستان کی سول اور ملٹری لیڈر شپ کو افغان امن عمل کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات نہیں ہیں،اگر طالبان کےساتھ مذاکرات کے راستے میں حائل مسائل جلد حل نہیں ہوتے تو عالمی کمیونٹی کی امن مذاکرات سے دلچسپی ختم ہو جائےگی، انٹرویو

کابل / اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو جنگ بندی پر قائل کرنے کےلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبد اللہ نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی اور سیز فائر کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان ایک لائن پر ہیں،پاکستان کی سول اور ملٹری لیڈر شپ کو افغان امن عمل کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے طالبان کو جنگ بندی پر قائل کرنے کے لیے اپنااثر و رسوخ استعمال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔سربراہ افغان مصالحتی کونسل نے کہا کہ طالبان کو جنگ بندی سے متعلق تحفظات ہیں تو اور بھی بہت سے راستے ہیں، جیسے انسانی بنیادوں پر سیز فائر اور پرتشدد کارروائیوں میں نمایاں کمی بھی جنگ بندی کا ایک راستہ ہے۔طالبان کے ساتھ دوحا مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ کیوں اس ڈیل کو اتنا بڑا مسئلہ بنایا جا رہا ہے کہ ہم اس میں پھنس پر رہ جائیں، ہم نے اپنی ٹیم کو لچک دکھانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر طالبان سنجیدہ نہیں ہوں گے اور لچک نہیں دکھائیں گے تو اس سے ہماری ٹیم کے رویے پر بھی اثر پڑے گا اور پھر شاید ہم ایک اور ڈیڈ لاک کی طرف چلے جائیں۔عبداللہ عبداللہ نے خبردار کیا کہ اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات کے راستے میں حائل مسائل جلد حل نہیں ہوتے تو بین الاقوامی کمیونٹی کی امن مذاکرات سے دلچسپی ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو ماضی کی طرف دیکھتے کی ضرورت کیا ہے، کیا ہم اپنی قوم کی مختلف اکائیوں، مختلف عقائد، مختلف زبانوں، مختلف علاقوں اور سماجی معاشی صورتحال کو ہمیشہ حکمرانوں سے لڑنے کیلئے بطور ہتھیار استعمال کرتے رہیں یا پھر ملک کو مستقبل میں طاقتور اور خوبصورت بنانے کے راستے تلاش کرنے کے بجائے ماضی میں ہی پھنسے رہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

Skip to toolbar