پاکستان نیول فارمز کےخلاف کیس میں ترمیم کی متفرق درخواست منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل اور چیئرمین سی ڈی اے سمیت فریقین کو نوٹسسز جاری کر کے جواب طلب کرلیا
اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان نیول فارمز کےخلاف کیس میں ترمیم کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور چیئرمین سی ڈی اے سمیت فریقین کو نوٹسسز جاری کر کے جواب طلب کرلیا ۔
جمعرات کو سنگل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں ۔
وکیل نے کہاکہ راول ڈیم کے کنارے پاکستان نیوی کلب کی تعمیر کے خلاف پوائنٹ رٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔وکیل نے کہاکہ میڈیا کی خبروں کے ذریعے معلوم ہوا کہ پاکستان نیوی کو جگہ الاٹ کی گئی۔وکیل نے کہاکہ راول ڈیم کے کنارے بننے والے نیوی کلب کی تصویری بھی درخواست کے ساتھ لگائیں۔
دلائل سننے کے بعد پاکستان نیول فارمز کےخلاف کیس میں ترمیم کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور چیئرمین سی ڈی اے سمیت فریقین کو نوٹسسز جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی گئی