Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان میں چاند گریہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب جبکہ سورج گر یہن 21 جون 2020 کو ہوگا.

پاکستان میں چاند گریہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب جبکہ سورج گر یہن 21 جون 2020 کو ہوگا.

پاکستان میں چاند گریہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب جبکہ سورج گر یہن 21 جون 2020 کو دیکھا جا سکے گا.
ا سلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال جون میں چاند اور سورج دونوں کو گریہن لگے گا . اس دوران چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گی جبکہ سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا۔ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق پاکستان میں چاند گریہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب ہوگا جس کا آغاز رات 10بجکر 46 منٹ پر ہوگا اور چاند گریہن 12 بجکر 25 منٹ پر اپنے عروج ہوگا، اس دوران چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گا جب کہ گریہن 2 بجکر 4 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔
پاکستان میں سورج گر یہن 21 جون کو ہوگا اور 21 جون سال کا طویل ترین دن بھی ہوتا ہے۔سورج کو جزوی گریہن صبح 8 بجکر 46 منٹ پر لگے گا اور 9 بجکر 48 منٹ پر سورج کو مکمل گریہن لگنا شروع ہوگا، 11 بجکر 40 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا جب کہ 1 بجکر 32 منٹ پر مکمل گریہن ختم ہونا شروع ہوگا جو 2 بجکر 34 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔
گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا جب کہ کراچی میں 90 فیصد رنگ فائر نظر آنے کا امکان ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان زمین آجائے تو چاند کو گرہن لگتا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گریہن کا نظارہ پاکستان سمیت یورپ، ایشیا کے زیادہ ترحصوں میں،آسٹریلیا،افریقا، جنوبی امریکا سمیت دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar