Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان میں عدالتیں اور احتساب کے ادارے مکمل آزاد ہیں،اپوزیشن کا سیاسی انتقام کاواویلا بے بنیاد ہے‘ ہمایوں اخترخان

پاکستان میں عدالتیں اور احتساب کے ادارے مکمل آزاد ہیں،اپوزیشن کا سیاسی انتقام کاواویلا بے بنیاد ہے‘ ہمایوں اخترخان

اپوزیشن کورونا کے منفی اثرات کوزائل کرنے کیلئے تجاویز دینے کی بجائے حکومت کے ہر کام میں کیڑے نکال رہی ہے‘ سینئر مرکزی رہنما

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتیں اور احتساب کے ادارے مکمل آزاد ہیں ، موجودہ حکومت نے اپوزیشن کے خلاف ایک بھی مقدمہ قائم نہیں کیا اس لئے سیاسی انتقام کاواویلا بے بنیاد ہے.

سابقہ ادوار کے پہاڑ جتنے قرضوں کے باوجود حکومت نے کورونا وائرس کی وباءکے دوران پسے ہوئے طبقات سمیت تمام شعبوں کو ہر طرح کی معاونت فراہم کی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماﺅں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلا ت کا شکار ہونے والوں کی مدد کیلئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی پیکج دیا لیکن بد قسمتی سے اپوزیشن اس کی تحسین کرنے کی بجائے سیاسی بغض میں مبتلا ہو کراس میں سے بھی کیڑے نکال رہی ہے۔

اپوزیشن ہمیںبتائے موجودہ حالات میں مزید کون سے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے کوروناوائرس کے منفی اثرات کو زائل کیا جا سکے لیکن اپوزیشن کی سیاست کرپشن بچانے سے نتھی ہے اور انہیں اور کچھ دکھائی نہیں دیتا ۔

ہمایوں اخترخان نے کہا کہ ملک بھر میں احساس پروگرام کے تحت نادار اور ضرورت مند لوگوں میں 144ارب روپے کی رقم شفاف انداز میں تقسیم کی جا رہی ہے اور اس میں کوئی سیاسی تفریق نہیں برتی گئی ،چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے حکومت ان کے تین ماہ کے بجلی کے بل ادا کرے گی،بےروزگار محنت کشوں کیلئے 75 ارب روپے کے ایک اور پیکج کی بھی منظوری دی گئی ہے،غیررسمی کارکنوں کی مدد کیلئے حکومت پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان نے حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنے کےلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور انشا اللہ اس کے دورس نتائج برآمد ہوںگے۔ہمایوں اخترخان نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت کی بحالی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے کیونکہ مختلف ممالک میں صنعتوں پر سخت پابندیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس کا ہمیں بھرپورفائدہ اٹھاناہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar