Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان مسلم لیگ (ن)کاملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سخت تشویش کااظہار

پاکستان مسلم لیگ (ن)کاملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سخت تشویش کااظہار

پاکستان مسلم لیگ (ن)کاملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سخت تشویش کااظہار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف وافر مقدار بجلی کی چھوڑ کر گئے تھے ،کنٹینرپر چڑھ کر بجلی کے بلز جلانے والے عمران خان بجلی مہنگی کررہے ہیں ،بجلی کی قلت کی وجہ سے ہماری معیشت اور گھمبیر صورت اختیار کر جائے گی ، پنجاب میں آٹا مہنگا ہے ،حکومت کی سرپرستی میں مافیاز پل رہے ہیں،کے پی کے کو مقبرہ بنایا گیا ہے، بی آر ٹی سر فہرست ہے،ہم نے جو منصوبے شروع کیے تھے آج ان کے فتے یہ کاٹ رہے ہیں ،مشکل وقت مین عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومت کی نااہلی اور کرپشن بے نقاب کرتے رہینگے،سی پیک کے خلاف ان کے وزیروں نے بیانات دے کر سی پیک کو دنیا میں بد نام کر دیا ہے ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تباہی کا نوٹس لیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار خواجہ محمد آصف ، احسن اقبال ،اویس لغاری اور مریم اور نگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ قوم عجیب ستم ظریفی میں مبتلا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف وافر مقدار بجلی چھوڑ کر گئے تھے،آج ملک بھر میں بجلی کی قلت ہے،بجلی مہنگی کی گئی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے تو کنٹینر پر چڑھ کر بجلی کے بلز جلایا کرتے تھے،اقتدار میں آنے کے بعد سی پیک کے خلاف تھے،وزیراعظم کہتے ہیں کہ سی پیک سے پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا، عوام ذہن پر زور دےں اور بتائیں کہ کوئی ایک وعدہ جو عمران خان نے وفا کیا ہو۔خواجہ آصف نے کہاکہ بجلی کی قلت کی وجہ سے ہماری معیشت اور گھمبیر صورت اختیار کر جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ موصوف کنٹینرز پر کیا فرماتے تھے اور آج جب وہ اقتدار میں ہیں تو کیا کر رہے ہیں ،حکومت کی سرپرستی میں مافیاز پل رہے ہیں ،اور وہ خود مافیاز کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی یادداشت کمزور نہیں،وعدوں کی تکمیل کا وعدہ ابھی تک وفا نہیں ہوسکا،گندم کے فصل کٹنے کے بعد بھی اج پنجاب میں آٹا مہنگا ہے،حکومت کی سرپرستی میں مافیاز پل رہے ہیں،وزیراعظم مافیاز کی سرپرستی کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جتنی بجلی موجود تھی ہم نے اپنی حکومت میں ڈبل کروائی۔ انہوںنے کہاکہ عمران نے ہماری دو سال ضائع کئے تھے،کے پی کے میں چار سال حکومت کی ، ایک پراجیکٹ دکھا دے،کے پی کے میں ایک بھی پراجیکٹ نہیں لگایا ،کے پی کے کو مقبرہ بنایا گیا ہے، بی آر ٹی سر فہرست ہے،ہم اس مشکل وقت مین عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومت کی نااہلی اور کرپشن بے نقاب کرتے رہینگے، عمران خان اپنے کرپٹ لوگوں کو حاجی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دوسال میں عوام کو جہنم میں دھکیل دیا گیا ہے،ہم ہی عوام کو اس جہنم سے نکالیں گے۔حسن اقبال نے کہاکہ ہمارا انرجی سیکٹر اور فوڈ سیکٹر ایک انٹریگریٹد ماڈل تھا ،اس حکومت نے اسے تہس نہس کردیا،یہ وہ حکومت ہے جو دو سال سے بغیر ڈویلپمنٹ کے کام کررہی ہے،یہ حکومت پاکستان کو ڈھلوان پہ ڈال چکے ہیں،ہم رفتہ رفتہ پیچھے چلے گئے،نیپال ، بنگلہ دیش اور افغانستان ہم سے اگے نکل گیا،ایک نالائق ، ایک اہل اور ایک نا تجربہ کار وزیراعظم کی وجہ ہماری معیشت تباہ ہوگئی ،سی پیک پاکستان کیلئے ایک پہچان بن گیا ،پوری دنیا سی پیک پر ریسرچ کررہی تھی کہ اس سے خطے کو کیا فائدہ ہوگا،جن منصوبوں کے فیتے کاٹے جارہے ہیں وہ مسلم لیگ ن کے منصوبے ہیں،گوادر کا پراجیکٹ بھی مسلم لیگ کا ہے جس کا ابھی بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب چائنہ کے صدر آئے تو عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہہ رہے تھے چین کے وزیراعظم مہنگے قرضے دینے آرہے ہیں،آج کہہ رہے ہیں کہ سی پیک سے پاکستان کا مستقبل روشن ہوگاکیا عمران خان نے چائنہ سے معافی مانگی؟ایک وزیر کہہ رہے ہیں کہ احسن اقبال نے ملتان موٹروے کی تعمیر میں پیسے کھائے ہیں،ان کے متنازع بیانات نے سی پیک کو متنازع کیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک نا اہل کرپٹ حکومت سے پاکستان کا مستقبل تباہ ہو چکا ہے،ہمارے دور میں سی پیک پر کام ہو رہا تھا ،ایم ایل ون کا منصوبہ بھی گزشتہ بجٹ میں پیسے نہیں رکھے گئے اس مرتبہ صرف چھ ارب رکھے گئے ہیں ،سی پیک کے خلاف ان کے وزیروں نے بیانات دے کر سی پیک کو دنیا میں بد نام کر دیا ہے ،ان کی اسی نحوست سے اللہ کی رحمت بھی نہیں آرہی ،ان کی بنیاد ہی جھوٹ گالم گلوچ اور الزام تراشیوں کی ہے ،بیوروکریسی کو برباد کر دیا ہے،بیوروکریسی کو اس طرح تبدیل کرتے ہیں جیسے یہ ان کے ذاتی ملازم ہیں ،انتظامی ڈھانچے سے اس طرح کھیل رہے ہیں جیسے بچے کھلونوں سے کھیلتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کے 72 سال کی تاریخ میں کبھی یہ نہیں ہوا تھا کہ گندم مارکیٹ میں آئے اور آٹے کا بحران ہوجائے،انہوں نے انتظامی مشین کو اپنے گھر کی لونڈی بنائی ہوئی ہے،صوبے کے اندر 5 5 سیکرٹریز تبدیل ہوئے ہیں،دو سے تین مہینے بعد سیکرٹری تبدیل کرینگے تو وہاں کیا ترقیاتی کام ہونگے،پاکستان کی انتظامی مشین کو انہوں نے کھلونا بنایا ہوا ہے،جہاں آئے دن افسران کی تبادلے ہونگے وہاں بحران ہی پیدا ہونگے،اب اس جعلی لائنسسز والے پائلٹ کو نکالنے کا وقت آپہنچا ہے،یونیورسٹیاں اپنی تنخواہیں کم اور فیسسز بڑھانے پر مجبور ہوگئی ہیں،ہائر ایجوکیشن کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تباہی کا نوٹس لیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ نے 24 نیوز کو بحال کرکے اس ظالمانہ نظام کی نفی کی ہے،یہ حکومت الیکشن سکیم لے آرہی ہے جس سے پنجاب کی تباہی کا خدشہ ہے،الیکشن سکیم کا کسی سے مشاورت نہیں کی گئی

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

آوارہ کتے پر چلائی گولی سے راہگیر ہوا ہلاک، کتا تھا چالاک، ہو گیا فرار

آوارہ کتے کو مارنے کیلئے چلائی گئی گولی سے راہگیر ہلاک، کتا بچ نکلا فیصل …

Skip to toolbar