Breaking News
Home / انٹر نیشنل / پاکستان سمیت دنیا بھر میں دودھ کی اہمیت کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دودھ کی اہمیت کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دودھ کی اہمیت کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا

جہانیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دودھ کی اہمیت کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خوراک میں دودھ کی افادیت اور اس کی پیداوار بڑھانے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن دودھ کی بھرپور پیداوار کو منافع بخش سرمایہ کاری میں منتقل کرنے میں مکمل کامیابی حاصل نہ ہو سکی ہے ،پاکستان ایک زرعی ملک ہے جبکہ یہاں پرڈیری فارمنگ اور لائیوسٹاک کی ترقی سے بہتری کے وسیع امکانات موجود ہیںجن سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے بہترین جانور پالے جا سکتے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے جانوروں کی صحت اور خوراک کے مسائل کے حل کیلئے ہمیں خود کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar