Home / بزنس / پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے وینٹی لیٹر متعارف کروادیا

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے وینٹی لیٹر متعارف کروادیا

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے وینٹی لیٹر متعارف کروادیا

ڈریپ نے وینٹی لیٹر کی تیاری اور استعمال کی باقاعدہ منظوری دے دی

عالمی معیار کے طبی آلات بنانے میں پاکستان نے دو سالوں میں جوکامیابیاں حاصل کیں وہ قابل ستائش ہیں، فواد چوہدری کی مبارکباد

اسلام آباد اپریل 28 (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے وینٹیلیٹر متعارف کروادیا۔ترجمان ایٹمی کمیشن کے مطابق ملک میں تیار وینیٹیلیٹر کو ’آئی لیو‘ کا نام دیا گیا ہے، ڈریپ نے وینٹی لیٹر کی تیاری اور استعمال کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

پی اے ای سی کے مطابق آئی لیو ملک میں تیار کیا جانے والا پہلا وینٹی لیٹر ہے جسے ڈریپ نے منظور کیا ہے، ایٹمی توانائی کمیشن نے وینٹی لیٹر مروجہ طبی معیارات کے مطابق تیار کیا۔ ترجمان پی اے ای سی کے مطابق وینٹی لیٹر مشین کی جناح ہسپتال لاہور میں بھی جانچ کی گئی، جانچ میں شامل طبی ماہرین اور انجینئرز نے وینٹی لیٹر آئی لیو کو کامیاب قرار دیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ای اے سی کو بہت مبارک دینا چاہتا ہوں کہ انھوں نے ایک اور میڈ ان پاکستان وینٹیلیٹر بنا لیا ہے، عالمی معیار کے طبی آلات بنانے میں پاکستان نے دو سالوں میں جوکامیابیاں حاصل کیں وہ قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں انجینئرز، ٹیکنیشنز اور تمام ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar