Home / پاکستان / پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،شاہ محمود قریشی

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔9دسمبر (ڈیلی ُاکستان آن لائن):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ نائجر میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ملاقات اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کا موقع ملا ۔پاکستان کی طرف سے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی حکومت کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔پاکستانیوں کی کثیر تعداد گذشتہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں مقیم ہے اور سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے بہت سے مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔نیامے ڈیکلریشن میں او آئی سی کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اصولی موقف کا اعادہ قابلِ تحسین ہے۔اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پر سعودی عرب کی حمایت کے شکرگزار ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خلیجی خطے میں تنازعات کے پر امن حل کی کاوشوں کو سراہتا ہے ۔پاکستان، اتحاد امہ پر کامل یقین رکھتے ہوئے مسلم ممالک کے درمیان دو طرفہ معاملات کو پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم 2021 کے آغاز میں، ریاض میں متوقع ، پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے دوسرے اجلاس کے انعقاد کے منتظر ہیں ۔فاٹف فورم پر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت خوش آئند ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar