Breaking News
Home / انٹر نیشنل / پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے جلد ڈائیلاگ کا آغاز ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے جلد ڈائیلاگ کا آغاز ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے جلد ڈائیلاگ کا آغاز ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران بھارت اور پاکستان کے مابین سخت ترین لہجے اور مخالفانہ بیانات کے باوجود ہمیں امید ہے کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا آغاز ہو سکتا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران اسٹیفن دوجارک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا سربراہ انتونیو گوتریس جنوبی ایشیاء میں امن کی بحالی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیشن کے دوران بھارت اور پاکستان میں جاری گرم گرمی اور سخت بیان بازی سے ہٹ کر دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان مثبت اور بامعنی مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں اور یہ ممکن ہے کہ ابھی میڈیا میں اس کا اعلان نہ کیا جا سکے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پرویزالٰہی و دیگر کیخلاف کرپشن کیس،نیب کا جانچ پڑتال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت کا فیصلہ

پرویزالٰہی و دیگر کیخلاف کرپشن کیس،نیب کا جانچ پڑتال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت …

Skip to toolbar