Home / پاکستان / پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں.

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں.

لاہور: دسمبر 13 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، یہ مشکل ہے لیکن جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا. اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست بھی کہ ہے کہ تمام لوگ ماسک پہنیں اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں.
علاوہ ازیں ماہرہ خان نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل کرنے کے ساتھ کہا ہے کہ وہ انہیں فلمیں بھی تجویز کریں تاکہ وہ آئسولیشن کے دوران اپنا وقت بہتر انداز میں گزار سکیں. ماہرہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے ساتھی اداکار و اداکاراؤں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے دعائیں بھیجی جا رہی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شاہ زین بگٹی نے ملک میں نئے انتخابات کروانے کی مخالفت کردی

ورثے میں ملی مہنگائی اور خراب معیشت پر قابو پاکر عوام کیلئے آسانیاں اور بنیادی …

Skip to toolbar