ریاض:جنوری 03 ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ زارا البلوشی کو مستقل طور پر سعودی عرب میں رہائش کا اجازت نام مل گیا. سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ’پریمیئم ریزیڈینسی کارڈ‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے زارا البلوشی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھ پر اعتماد کرنے اور مستقل سکونت دینے کا شکریہ، میں اپنی خوشی بیان نہیں کر سکتی، میں سعودی عرب میں جینا اور مرنا چاہتی ہوں۔‘
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی 39 سالہ اداکارہ زارا البلوشی کو 2019ء میں لانچ کیے جانے والے ایک پروگرام کے تحت اسپانسر کے بدلے مستقل سکونت کی سند جاری کردی گئی۔
زارا البلوشی پیدا پاکستان میں ہوئیں تاہم انہوں نے ابتدائی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی جس کے باعث وہ روانی سے عربی زبان بول سکتی ہیں۔ وہ 2010ء سے شوبز انڈسٹری سے منسلک ہیں۔ سعودی اور خلیج کے ’المیراث‘ اور ’ہیلو ہائے‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
Home / انٹر نیشنل / پاکستانی اداکارہ زارا البلوشی کو مستقل طور پر سعودی عرب میں رہائش کا اجازت نام مل گیا.
Tags #پاکستانی _اداکارہ #زارا البلوشی#سعودی_شہری،
Check Also
بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …
پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …
وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …
ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال
پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …
یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا
ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد …