ٹی 20 ورلڈ کپ: شاردول ٹھاکر اکسر پٹیل کی جگہ انڈیا اسکواڈ میں شامل
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چنئی سپر کنگز کے آل رانڈر شاردول ٹھاکر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہو کر 14نومبر کو اختتام پزیر ہو گا۔ شاردول کو اکسر پٹیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اکسر پٹیل کو اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کی لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ شاردول واحد تبدیلی ہے جو بھارتی ٹیم میں کی گئی ہے۔ممبئی انڈینز کے آل رانڈر ہاردک پانڈیا ان خدشات کے باوجود اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں کہ آیا وہ انجری سے حالیہ صحت یابی کے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔اپنی پریس ریلیز میں ٹورنامنٹ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ کے ناموں کی تصدیق کرتے ہوئے بی سی سی آئی نے مزید آٹھ کھلاڑیوں کے نام بھی بتائے ہیں جو ٹیم کی تیاری میں معاونت دیں گے۔ ان کھلاڑیوں میں اویش خان ، عمران ملک ، ہرشل پٹیل ، لقمان میری والا ، وینکٹیش ایئر ، کرن شرما ، شہباز احمد اور کے گوتم شامل ہیں۔ اس سے قبل بھارت نے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا نام 8 ستمبر کوجاری کیے تھے جن میں ایکسر مرکزی ٹیم کا حصہ تھا جبکہ شاردول کو ریزرو میں رکھا گیا تھا۔کچھ دن بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تکمیل کے بعد کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ بھارت اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 24اکتوبر کو دبئی انٹرنیشل سٹیدیم میں کھیلے گا۔
Tags #AxarPatel #BCCI #ChennaiSuperKing #IndiaSquad #Oman #ShardulThakur #T20WorldCup #UAE
Check Also
پرویزالٰہی و دیگر کیخلاف کرپشن کیس،نیب کا جانچ پڑتال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت کا فیصلہ
پرویزالٰہی و دیگر کیخلاف کرپشن کیس،نیب کا جانچ پڑتال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت …