Breaking News
Home / پاکستان / ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے ضروری اقدامات کےلئے مطلوبہ فنڈز این ڈی ایم اے کو فراہم کر دیے گئے ‘سعدیہ سہیل رانا

ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے ضروری اقدامات کےلئے مطلوبہ فنڈز این ڈی ایم اے کو فراہم کر دیے گئے ‘سعدیہ سہیل رانا

ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے ضروری اقدامات کےلئے مطلوبہ فنڈز این ڈی ایم اے کو فراہم کر دیے گئے ‘سعدیہ سہیل رانا

دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ صوبہ بلوچستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کی جانب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے‘رکن اسمبلی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے مرتب کیے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بین الادراہ جاتی و بین الصوبائی کوراڈنیشن، سرویلینس، کنٹرول، مانیٹرنگ اور آگاہی مہم کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں،اس کے ساتھ ساتھ اعلی سطح کمیٹی کی تشکیل اور این ڈی ایم اے میں کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے۔

ضلعی سطحی پر متعلقہ ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے ضروری اقدامات کے لئے مطلوبہ فنڈز این ڈی ایم اے کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ صوبہ بلوچستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کی جانب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar