Breaking News
Home / پاکستان / ٹڈی دل پورا ملک کھا گئی لیکن حکمران اب تک سو رہے ہیں‘ مولابخش چانڈیو

ٹڈی دل پورا ملک کھا گئی لیکن حکمران اب تک سو رہے ہیں‘ مولابخش چانڈیو

ٹڈی دل پورا ملک کھا گئی لیکن حکمران اب تک سو رہے ہیں‘ مولابخش چانڈیو
تحریک انصاف کو ملک کے بحرانوں سے کوئی غرض نہیں،انکی سیاست انارکی اور انتشار کی سیاست ہے ‘مرکزی سیکرٹراطلاعات

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ٹڈی دل پورا ملک کھا گئی لیکن حکمران اب تک سو رہے ہیں ،تحریک انصاف کی سیاست انارکی اور انتشار کی سیاست ہے ،عوامی مسائل اور ملک کے بحرانوں سے انہیں کوئی غرض نہیں ۔

اپنے بیان میں مولابخش چانڈیونے کہا کہ ٹڈی دل گزشتہ برس سے حملہ آور کے اور حکومت نے ایک روز قبل وارننگ جاری کی ہے ،یہ تاریخ کی پہلی حکومت ہے جسے کسی کوئی بھی مسئلہ سمجھنے کیلئے دو سال لگ جاتے ہیں ، ٹڈی دل بیانوں سے جائے گی اور نہ کورونا کا خاتمہ قوم سے خطابوں سے ہوگا ،المیہ یہ ہے کہ عمران خان اور ان کے حواری اب تک کنٹینر سے نہیں اترے ۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ بطور وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف صوبائی حکومتوں کے اقدامات کے خلاف عوام کو اکسایا، یہ رویہ عمران خان کے کنٹینر پر سول نافرمانی کے رویے کا عکاس ہے، سندھ میں تحریک انصاف عوام کو قانون توڑنے پر اکسا رہی ہے، یہ لاک ڈاﺅن توڑنے کیلئے لسانیت کو ہوا دے رہے ہیں ۔ مولابخش چانڈیو نےکہاکہ تحریک انصاف سندھ میں مذہبی فرقہ واریت تک کو ہوا دے رہی ہے ،غیر جمہوری اور غیر آئینی سیاست کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں ؟ ،بات بات پر نوٹس لینے والے ادارے ان کی شرپسندی اور انتشار کی سیاست کا نوٹس کیوں نہیں لیتے ؟ ،عمران خان سن لیں انتشار پھیلا تو نقصان ان کو بھی ہوگا پھر کوئی بھی اس سے نہیں بچے گا ،خان صاحب آپ وزیراعظم ہو تو وزیراعظم جیسا رویہ دکھاﺅ ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar