Breaking News
Home / پاکستان / ٹنڈو محمد خان میں ائسولیشن مرکز کو فعال کردیا گیا، سید قاسم نوید قمر

ٹنڈو محمد خان میں ائسولیشن مرکز کو فعال کردیا گیا، سید قاسم نوید قمر

ٹنڈو محمد خان میں ائسولیشن مرکز کو فعال کردیا گیا، سید قاسم نوید قمر

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ ضلع ٹنڈو محمد خان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے پیشِ نظر کمپرہینسیو ہائی اسکول میں قائم آئسولیشن مرکز کو فعال کردیا گیا ہے۔

یہ بات سومورار کو انہوں نے کمپرہینسیو ہائی اسکول ٹنڈو محمد خان میں قائم ائسولیشن مرکز کے دورے کے موقع پر وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی اور ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد یوسف بھی موجود تھے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد یوسف نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کو ائسولیشن مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں اگہی دی۔

وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے جو تشویشناک بات ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے روزہ مرہ کے کام سر انجام دیں بصورتِ دیگر کورونا وائرس کو روکنا ناممکن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کی سب سے زیادہ اہمیت ہے تاہم اس کے ساتھ روزگار کے مواقع مہیا کرنا بھی بہت اہم ہے۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ ضلع ٹنڈو محمد خان کے عوام مطمئن رہیں کیونکہ ضلعی انتظامیہ اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے اور ہم عوام کی صحت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar