Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ٹرینوں میں تصادم، 17 مسافر زخمی

ٹرینوں میں تصادم، 17 مسافر زخمی

ٹرینوں میں تصادم، 17 مسافر زخمی

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ برطانیہ کے جنوبی شہر سالسبری کے لندن روڈ کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ٹرین ٹنل سے ٹکرائی جس کے بعد دوسری ٹرین سگنل کے مسائل کی وجہ سے متاثرہ ٹرین سے جا ٹکرائی۔ تصادم کے بعد ایک ٹرین کے ڈرائیور جبکہ دیگر مسافروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منقل کر دیا گیا ہے۔ریلوے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں تین ماہ کا بچہ بھی شامل تھا۔ جبکہ ٹرین کو حادثہ اسٹیشن پہنچنے سے صرف 7 منٹ پہلے پیش آیا۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے فوری حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ، جس کے لیے ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد لی گئی۔حادثے کے نتیجے میں علاقے میں فی الحال ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے حادثے میں کسی ہلاکت کے نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کلثوم نواز اور شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج

کلثوم نواز اور شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی …

Skip to toolbar