Breaking News
Home / پاکستان / ٹریفک پولیس کا جزوی لاک ڈاﺅن میں قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کا اعداد وشمار جاری

ٹریفک پولیس کا جزوی لاک ڈاﺅن میں قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کا اعداد وشمار جاری

لاک ڈاون کی خلاف ورزیوں پر 02 لاکھ 74 ہزار 980 کےخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، سی ٹی او لاہور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریفک پولیس نے جزوی لاک ڈاﺅن میں قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کا اعداد وشمار جاری کردیا ہے۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے بتایا کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزیوں پر 02 لاکھ 74 ہزار 980 کےخلاف کارروائی کی گئی۔

ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 33 ہزار 675 موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔ 41 ہزار 616 رکشوں ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلسٹ سے روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی۔ 10ہزار 268 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک کار میں دو سے زائد سفر کرنے پر 34 ہزار 133 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ لاک ڈاون کے دوران اب تک 07 ہزار سے زائد بند رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چھوڑا جاچکا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کےخلاف 34 مقدمات درج کروائے گئے۔

سی ٹی او نے بتایا کہ غیر ضروری طور پر نکلنے والے 04 لاکھ 55 ہزار سے زائد شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی گئی۔ اس ضمن میں سید حماد عابد نے جزوی لاک ڈاﺅن کے دوران ٹریفک وارڈنز کو ڈبل سوار موٹرسائیکلوں کےخلاف مزید سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی کہ سرکل افسران اپنی نگرانی میں کارروائی عمل میں لائیں گے۔ ایک کار میں دو سے زائد افر کرنےوالوں کےخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ شہریوں کو کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ شہری کررونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی پاسداری کریں۔

#لاہور، #ٹریفک_پولیس، #چالان، #اعدادوشمار،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar