Breaking News
Home / پاکستان / ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے عزائم کا سن کر دھچکا لگا’ آسٹریلیا

ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے عزائم کا سن کر دھچکا لگا’ آسٹریلیا

مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے رہیں گے’وزیراعظم انتھونی البانیز
آسٹریلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کا ردعمل سامنے آگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر قبضے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے دھچکا لگا ہے۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ایسی کسی مہم جوئی کی حمایت نہیں کریں گے جو دو ریاستی حل کے منافی ہو۔وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ شروع دن سے آسٹریلیا کی غزہ سے متعلق پالیسی واضح ہے اور وہ دو ریاستی حل ہے۔ آج بھی یہی پالیسی ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ میں امریکا کی طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھ رہا ہوں۔نومنتخب امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے دیگر رہنماوں کا فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کا آئیڈیا پسند آیا ہے، اپنے اس منصوبے کے بعد دنیا بھر سے لوگوں کو غزہ میں آباد ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar