Home / انٹر نیشنل / ٹرمپ کو جوہری لانچ کوڈز حاصل کرنے اور فوج کو کارروائی سے روکنے کے لئےنینسی کی فوج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف مارک میلے سے ملاقات

ٹرمپ کو جوہری لانچ کوڈز حاصل کرنے اور فوج کو کارروائی سے روکنے کے لئےنینسی کی فوج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف مارک میلے سے ملاقات

واشنگٹن ۔9جنوری (ڈیلی پاکستان آن لائن):امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے رخصت پذیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جوہری لانچ کوڈز حاصل کرنے اور کسی بھی فوجی کارروائی کو شروع کرنے سے روکنے کے لئے فوج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف مارک میلے سے بات چیت کی ہے۔ پیلوسی نے یہ اطلاع ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کو ایک خط میں دی۔انہوں نے کہا ’’آج صبح میں نے جوائنٹ چیف آف سٹاف مارک میلے سے ایک غیر پرسکون صدر کو فوجی کارروائی شروع کرنے ، لانچ کوڈ تک رسائی اور جوہری حملے کا حکم دینے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز …

Skip to toolbar