Home / پاکستان / ٹائیگر فورس رضا کاروں کی ڈاکٹروں سے بدکلامی کا واقعہ علم میں نہیں، عثمان ڈار

ٹائیگر فورس رضا کاروں کی ڈاکٹروں سے بدکلامی کا واقعہ علم میں نہیں، عثمان ڈار

ٹائیگر فورس رضا کاروں کی ڈاکٹروں سے بدکلامی کا واقعہ علم میں نہیں، عثمان ڈار

ٹائیگر فورس کا کورونا کے دنوں میں کلیدی کردار ہے، گزشتہ 4 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں،معاون خصوصی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے ٹائیگر فورس رضا کاروں کی بدکلامی کا واقعہ میرے علم میں نہیں ہے۔

ایک انٹرویومیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کورونا کے دنوں میں ایس او پیز پر عمل کروا رہی ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کا کورونا کے دنوں میں کلیدی کردار ہے، گزشتہ 4 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر فورس نے راشن کی تقسیم میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، جبکہ ڈاکٹروں سے ٹائیگر فورس رضا کاروں کی بدکلامی کا واقعہ میرے علم میں نہیں ہے۔عثمان ڈار نے کہاکہ رضا کارانہ کام کرنے والوں کے لیے قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar