Home / پاکستان / وہ وقت آنے والا ہے جب عوام حکومت کا محاسبہ کرینگے ‘ اخترحسین بادشاہ

وہ وقت آنے والا ہے جب عوام حکومت کا محاسبہ کرینگے ‘ اخترحسین بادشاہ

وہ وقت آنے والا ہے جب عوام حکومت کا محاسبہ کرینگے ‘ اخترحسین بادشاہ

حکومت جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈوں اور جبر کر لے ہماری قیادت حق پر ڈٹی رہے گی‘رکن پنجاب اسمبلی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اخترحسین بادشاہ نے کہا ہے کہ حکومت جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈوں اور جبر کر لے ہماری قیادت حق پر ڈٹی رہے گی،اندھیری رات جلد ختم ہو گی اور عوام کے حق حکمرانی کا سورج طلوع ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی لاہو رہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر اوچھے ہتھکنڈوںسے آمریت کے ادوارکو بھی مات دیدی ہے اور عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ وقت آنے والا ہے جب عوا م ان کا محاسبہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو اس سے پہلے بھی نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیںہوسکی ۔ وفاقی بجٹ پیش ہونے والا ہے ایسے میں حکومت قائد حزب اختلاف کو گرفتار کر کے کیا پیغام دینا چاہتی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) حکومت کے عوام دشمن بجٹ کے سامنے دیوار بنے گی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar