Home / پاکستان / وچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کے ضمنی انتخاب میں عمران خان امیدوار ہوں گے

وچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کے ضمنی انتخاب میں عمران خان امیدوار ہوں گے

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ IIکے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بتایاکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہII کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار پارٹی چیئر مین سابق وزیراعظم عمران خان ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھی عمران خان تمام 33حلقوں سے پارٹی کے امیدوار ہونگے ۔قاسم سوری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور انہیں ہی کامیاب بنائیں گے ۔واضح رہے کہ حلقہ این اے 265کی نشست قاسم سوری کے مستعفیٰ ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب 16مارچ کو ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar