Breaking News
Home / پاکستان / وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں کومد نظر رکھتے ہوئے، پبلک ڈپلومیسی کو بروئے کارلایا جائے، شاہ محمود قریشی

وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں کومد نظر رکھتے ہوئے، پبلک ڈپلومیسی کو بروئے کارلایا جائے، شاہ محمود قریشی

ڈیجیٹل میڈیا انسانی زندگی میں انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔( ڈیلی ُاکستان آن ٌائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، پبلک ڈپلومیسی کو بروئے کار لاکر ہم اپنی درست سمت کا تعین کریں۔
وزارت خارجہ میں، پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے وزارت خارجہ میں گذشتہ برس ویژن ایف او کا آغاز کیا اور پبلک ڈپلومیسی کو بروئے کار لاتے ہوئے بہت سے اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کیے اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت خارجہ کی نئی ویب سائٹ متعارف کروائی تاکہ عوام الناس کو مصدقہ اور بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کافی مارننگ کے تحت ہم نے وزارت خارجہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ماہرین کو مدعو کیا اور ان کے ساتھ مختلف امور پر معلومات کا تبادلہ خیال کیا اور ان کی ماہرانہ تجاویز سے مستفید ہونے اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ہمیں روایتی سفارتکاری کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل، کلچرل اور اسپورٹس سفارت کاری پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اندرونی روابط کو موثر بنانے کیلئے، دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات وزارت خارجہ کے افسران ایک خصوصی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے، بلا تخصیص منصب و مرتبہ میرے ساتھ منسلک ہیں تا کہ وہ خارجہ امور کے حوالے سے، اپنی تجاویز، اپنی آراء کا اظہار کر سکیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آج ڈیجیٹل میڈیا انسانی زندگی میں انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے ایسے وقت میں پبلک ڈپلومیسی کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar