Breaking News
Home / پاکستان / وفاقی وزیر اطلاعات کا ترکیہ کے قومی ٹی وی چینل”ٹی آر ٹی ورلڈ” ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وفاقی وزیر اطلاعات کا ترکیہ کے قومی ٹی وی چینل”ٹی آر ٹی ورلڈ” ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاکستان اور ترکیہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان میں ترکیہ کے ڈرامے اور دستاویزی فلمیں بہت پسند کی جاتی ہیں، عطاء اللہ تارڑ
استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دستاویزی فلموں کی تیاری اور مشترکہ نشریات کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان میں ترکیہ کے ڈرامے اور دستاویزی فلمیں بہت پسند کی جاتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ترکیہ کے قومی ٹی وی چینل ”ٹی آر ٹی ورلڈ” ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل براڈ کاسٹ عمر فاروق تنیویردی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون، مشترکہ دستاویزی فلموں کی تیاری اور سیاحت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان یہ تعلقات تاریخی اور مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت کے ساتھ ڈراموں، دستاویزی فلموں کی مشترکہ پروڈکشن کے حوالے سے معاہدے ہمارے سٹریٹجک فریم ورک کا حصہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ گرمائی اولمپکس میں 92.97 میٹر کا جیولین تھرو کا ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستانی نوجوان ارشد ندیم کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ارشد ندیم کی ایک بہت ہی متاثر کن کہانی ہے۔ ہم ایسے نوجوانوں پر دستاویزی فلمیں تیار کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں شندور پولو فیسٹول کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شندور پولو فیسٹول نہ صرف سیاحت اور ثقافت بلکہ کھیلوں کے فروغ کا بھی باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ شندور پولو فیسٹول دنیا کے بلند ترین مقام پر کھیلے جانے والا پولو میچ ہے۔ پی ٹی وی ورلڈ کے ساتھ مل کر شندور پولو فیسٹول پر دستاویزی فلم پوری دنیا کو دکھائی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹی آر ٹی ورلڈ اور پاکستان ٹیلی ویڑن کی مشترکہ نشریات کی بھی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ ثقافت اور مذہبی اقدار موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ترکیہ کے ڈرامے اور دستاویزی فلمیں بہت پسند کی جاتی ہیں۔ ملاقات میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے معاملے کو اجاگر کرنے کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر ڈیجیٹل دستاویزی فلموں کی تیاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطائ اللہ تارڑ نے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو

میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

Skip to toolbar