Breaking News
Home / پاکستان / وفاقی حکومت کے منصوبے زچہ بچہ ہسپتال راولپنڈی کی پنجاب حکومت کو منتقلی پر غور

وفاقی حکومت کے منصوبے زچہ بچہ ہسپتال راولپنڈی کی پنجاب حکومت کو منتقلی پر غور

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے عرصہ سے تعطل کا شکار وفاقی حکومت کے منصوبے زچہ بچہ ہسپتال، راولپنڈی کا دورہ کیا اور وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت پنجاب کو اس منصوبے کی حوالگی کے بارے تفصیلات کا جائزہ لیا۔اراکین قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، حنیف عباسی اور ملک ابرار احمد کے علاوہ وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر اور کمشنر راولپنڈی عامر خٹک بھی موجود تھے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تعطل کے شکار زچہ بچہ ہسپتال کے تعمیر شدہ حصوں کا معائنہ کیا اور ان کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے پی کے ایل آئی راولپنڈی کا بھی دورہ کیا۔بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کے پیسوں سے شروع کیا گیا مگر مسلسل تعطل کا شکار رہا ہے اور اب وزیر اعلی مریم نواز شریف اس منصوبے کو عوام کی فلاح کیلئے مکمل کرکے فعال کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سے اس منصوبہ کی صوبائی حکومت پنجاب کو منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعلی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت سے حوالگی کے بعد پنجاب حکومت اس میں بیڈز کی تعداد دو سو سے بڑھا کر 400 کرنے کی منصوبہ بندی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف اس منصوبے کے حوالے سے کوئی الزام تراشی نہیں چاہتی اور عوامی فلاح کیلئے اس منصوبے پر فوری عمل درآمد چاہتی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ منصوبہ کی باقاعدہ ٹائم لائن بنائی جائے گی اور منصوبہ کو حقیقت پسندی کے ساتھ پنجاب کو حوالگی کے بعد مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے راولپنڈی میں میٹرو بس سروس اور راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی جیسے میگا منصوبے شروع کئے اور ان منصوبوں کو مکمل کرکے مفاد عامہ کیلئے فعال بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیتے کاٹ کر منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنا بڑی بات نہیں ہے بلکہ منصوبہ کو مکمل کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 20 سال قبل 1.6 روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا اور اب اسکی لاگت 8 ارب روپے ہو چکی ہے مگر منصوبہ مکمل نہیں ہوا ہے۔

User Rating: 0.39 ( 1 votes)

About Faisal Mehmood

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar