Breaking News
Home / پاکستان / وفاقی حکومت کا چینی پر20 سے 25 سال کی سبسڈی کی تحقیقات کیلئے ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا چینی پر20 سے 25 سال کی سبسڈی کی تحقیقات کیلئے ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ

وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی چینی کی قیمت کم کر نے کے اقدامات کریگی ، شہزاد اکبر
شوگرانڈسٹری کے لوگ من چاہی زیادتیاں کررہے تھے، چینی بحران میں سیاسی لوگ بھی فائدے کے لیے ملوث ہیں، گفتگو
شاہد خاقان عباسی کو20 ارب روپے کی سبسڈی کا حساب دینا پڑے گا.

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے چینی سکینڈل معاملے پر20سے 25سال کی سبسڈی کی تحقیقات کیلئے ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ کرلیا ۔اتوار کو معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بتایاکہ حماد اظہرکی سربراہی میں کمیٹی چینی کی قیمت کم کرنے کے اقدامات کرے گی، 20 سے 25 سال کی سبسڈی کی تحقیقات کیلئے ریفرنس دائرکرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ 1985 سے جنہوں نے چوری کی نیب ان معاملات کی تحقیقات کرے اور ایف بی آر ریکوریزکریاور90 دن میں وفاق کو رپورٹ پیش کرے جبکہ کمیشن کی رپورٹ بتاتی ہے کہ شوگرانڈسٹری کے لوگ من چاہی زیادتیاں کررہے تھے، چینی بحران میں سیاسی لوگ بھی فائدے کے لیے ملوث ہیں
۔شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگرکمیشن کی رپورٹ میں شواہد ملے ہیں کہ چینی افغانستان ایکسپورٹ کی گئی، جو چینی افغانستان گئی اور جو پہنچی اس میں تضاد ہے، 15 سے 20 ٹن والے ٹرک پر 80 ٹن کی رسیدیں کٹی ہیں کہ چینی افغانستان جا رہی ہے، اسمیں منی لانڈرنگ بھی ہوئی ہے بلیک منی کو وائٹ کیا گیا، چینی افغانستان ایکسپورٹ کے معاملے کی تحقیقات بھی ایف آئی اے کریگی، ایف آئی اے 90 دن میں کیسز عدالتوں میں جمع کرائے گی۔شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگرملزنے اجازت کے بغیراضافی چینی بناکرفراڈ کیا، اضافی چینی بنانے کامعاملہ صوبوں کی اینٹی کرپشن دیکھیں گی، سبسڈی وصول کرنے والی فیکٹریز نے ہیرپھیرکی ہیتوتحقیقات ہوں گی، 5 سال کے فارنزک میں سیلز ٹیکس فراڈ اور انکم ٹیکس کم دینے کے بھی شواہد ملے ہیں،
معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ حمزہ شوگر مل نے ایک سال میں 1 ارب سے زائد کا ٹیکس فراڈ سامنے آیا، الائنس، العریبیہ مل و دیگر کے ان رپورٹڈ پروکشن ہے، تمام ملوں میں سیلز ٹیکس فراڈ ،انکم ٹیکس اور بے نامی ٹرانزیکشن کے شواہد ملے ہیں جبکہ شاہدخاقان عباسی سمجھتے تھے وہ ذہین ہیں ان کوکوئی پکڑ نہیں سکتا، شاہد خاقان عباسی کو20 ارب روپے کی سبسڈی کا حساب دینا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی نے 20ارب کی سبسڈی دیکرعوام کوسب سے بڑاچونا لگایا،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar