Breaking News
Home / پاکستان / وفاقی حکومت نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر ایک ماہ میں ابتدائی رپورٹ طلب کر لی

وفاقی حکومت نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر ایک ماہ میں ابتدائی رپورٹ طلب کر لی

Soldiers and volunteers search the wreckage at the site of the  Pakistan International Airlines crash in Karachi, Pakistan, on Friday.

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے کراچی میں طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر ایک ماہ میں ابتدائی رپورٹ طلب کی ہے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے ایک بج کر 10 منٹ پر کراچی کے لیے روانہ ہوئی مگر منزل کے قریب پہنچ کر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں اب تک 57 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکومت پاکستان نے حادثے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے سربراہ ایئر کموڈور محمد عثمان غنی ہوں گے جو ایئرکرافٹ اکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ہیں۔

دیگر تین ارکان میں ایئرکرافٹ اکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکنیکل انویسٹی گیشن، پاکستان ایئرفورس سیفٹی بورڈ کے گروپ کیپٹن توقیر اور ناصر مجید شامل ہیں۔

کمیٹی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے ایوی ایشن ڈویژن کو رپورٹ پیش کرے گی مگر ابتدائی تحقیقات سے متعلق ایک ماہ کے اندر رپورٹ دینے کی پابند ہوگی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar