وزیر نجکاری محمدمیاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ، پاکستان انجینئرنگ کمپنی پیکو کے متعلق فیصلہ 20 اگست تک موخر
جناح کنونشن سنٹر کی کمرشل استعمال کی مد میں فروخت کی منظوری،او جی ڈی سی ایل کے مزید 10 فیصد حصص کی فروخت کی تجویز منظور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر نجکاری محمدمیاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کے اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کمپنی پیکو کے متعلق فیصلہ 20 اگست تک موخر کر دیا گیا ۔
بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور ماڑی پٹرولیم کے شیئرز کی فروخت پر غور کیاگیا ۔
اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کمپنی پیکو کے متعلق فیصلہ 20 اگست تک موخر کر دیا گیا ۔ اجلاس میں پیکو سے متعلق فیصلہ وزرات صعنت کی مشاورت سے کرنے کی سفارش کی گئی ۔
اعلامیہ کے مطابق جناح کنونشن سنٹر کی کمرشل استعمال کی مد میں فروخت کی منظوری دے دی گئی ،کنونشن سنٹر کےساتھ ملحقہ زمین کو بھی کمرشل پیمانے پر استعمال کرنے کی اجازت ہوگی ، او جی ڈی سی ایل کے مزید 10 فیصد حصص کی فروخت کی تجویز منظور کرلی گئی ۔
اعلامیہ کے مطابق فیصلہ مارکیٹ کی صورتحال اور پٹرولیم ڈویژن کی درخواست پر کیا گیا، پی پی ایل کے 10 فیصد حصص کیپیٹل مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔ اجلاس میں نجکاری آرڈیننس کے تحت نجکاری سے متعلق رہنما اصولوں کی منظوری دے دی گئی ، روزویلٹ ہوٹل کیلئے مالیاتی مشیروں کی تقرری پر اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا۔