Breaking News
Home / پاکستان / وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہریار خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہریار خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہریار خان آفریدی اور رکن پنجاب اسمبلی رانا اقبال عارف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق انہوں اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔ انہوں نے رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ رکھے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پانچ جون سے شروع ہونے والے اجلاس سے قبل پنجاب اسمبلی کے ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ارکان کا کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے پانچ جون سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے لیے ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ارکان اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ کرائیں ۔کورونا وائرس کی وجہ سے پانچ جنوری سے شروع ہونے والا اجلاس نجی ہوٹل میں طلب کیا گیا ہے اور سماجی فاصلوں کو بر قرار رکھنے کیلئے ہوٹلز کے دو ہالز بک کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کروناوائرس سے سے متاثرہ رکن پنجاب اسمبلی رانا اقبال عارف کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت اورجلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں ،پرامیداوردعاگو ہوں کہ آپ جلد صحت یاب ہوں گئے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar