وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی بجٹ پیش کرنےکی ہیٹرک
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کیا ۔وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے تیسرا بجٹ بھج انتہائی پر اعتماد انداز میں پیش کیا جس پر حکومتی اراکین انہیں بار بار ڈیسک بجا کر تحسین پیش کرتے رہے ۔