Home / انٹر نیشنل / وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ، و طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ، و طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ، و طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
شاہ محمود نے ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی مسلسل تائید اور حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا
پاکستان، افغانستان کو تجارتی و سرحدی نقل و حرکت میں سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات میں گفتگو
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں و طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارت خارجہ پہنچنے پر ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے خیر مقدم کیا،افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی، ایمبیسڈر محمد صادق اور ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے،ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ اور ان کے وفد کو تہران آمد پر خوش آمدید کہا ،وزیر خارجہ نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزارتی اجلاس میں شرکت کی دعوت پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے، ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی مسلسل تائید اور حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک پر امن اور مستحکم افغانستان، تمام ہمسایہ ممالک کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ 21 اکتوبر کو کیے گئے اپنے دورہ کابل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغان شہریوں کو درپیش معاشی و انسانی بحران سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، افغانستان کو تجارتی و سرحدی نقل و حرکت میں سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے علاقائی لائحہ عمل کی تشکیل کے اقدام کو سراہتے ہوئے،ایران کی میزبانی میں منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزارتی اجلاس میں شرکت پر، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا،ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں شریک ملزمان پر فردجرم عائد کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخر

شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں شریک ملزمان پر فردجرم …

Skip to toolbar