Breaking News
Home / پاکستان / وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جوان بیٹیوں کے والدین کا بوجھ اٹھا لیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جوان بیٹیوں کے والدین کا بوجھ اٹھا لیا

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت رواں ماہ دسمبر سے اجتماعی شادیاں کروانے کا باقاعدہ آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دھی رانی پروگرام کے تحت تشکیل دی جانے والی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت ہواجس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے سیاسی مشیر ذیشان ملک نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ دسمبر 2024 سے اجتماعی شادیاں کروانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دست شفقت سے اس نیک عمل کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا،ایسی غریب یتیم اور جسمانی معذوری کا شکار خواتین جن کے والدین معذور ہیں اور ان کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہو وہ اس پروگرام میں شمولیت کی اہل ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، دھی رانی پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں پہلے مرحلے میں 1500 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاںکروائی جائیں گی۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar