لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان اسٹیل آئرن ایسوی ایشن و ایگزیکٹو ممبر پیاف راجہ راحیل اشفاق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے معاشی ترقی کے لیے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کی پیشکش خوش آئند ہے ،بالآخر حکومت نے تسلیم کر لیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکسز کی شرح کاروبار کے چلنے میں بڑی رکاوٹ ہے ، ٹیکسزکی شرح میں کمی سے نہ صرف محصولات میں کئی گنا اضافہ ہوگا بلکہ ٹیکس چوری بھی کم ہوگی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دعویٰ ہے حکومت ٹیکسزکی سلیب کو نیچے لائے اور نظام آٹو میشن پر آ جائے تو حکومت کی توقع کے برعکس لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے ۔ اس کے لئے بیشک پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے اور اس کے نتائج پر اسے توسیع دینے کا فیصلہ کیا جائے ۔ راجہ راحیل اشفاق نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو بڑھانا ہے تو کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینا ہوگا ، خوف و ہراس کی فضا ء کو ختم کیا جائے ، نجی شعبہ معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے اسٹیک ہولڈرز کو عزت و احترام دیا جائے اور ان کی تجاویز کو بھی پالیسیوں کا حصہ بنایا جائے ۔
Home / بزنس / وزیر اعظم کی جانب سے معیشت کی ترقی کیلئے سب کیساتھ مل بیٹھنے کی پیشکش خوش آئند ہے ‘ راجہ راحیل اشفاق
Tags #Automation #BusinessEnvironmentPakistan #DailyPakistanOnline #EconomicDevelopmentPakistan #GovernmentPolicyUpdate #IncreaseInRevenue #IndustryInsightsPakistan #InvestmentPakistan #LahoreNews #Piaf #PrivateSectorGrowthPakistan #ShahbazSharif #StakeholderRespect #SteelIndustryPakistan #TaxNet #TaxReduction
Check Also
نئے شواہد سامنے آنے کے بعد عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید
ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، ایک دن میں …
دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک
ماہ رنگ بلوچ میرے بیٹے کے قتل اور بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر …
مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور
دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر …
ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا’عظمیٰ بخاری
عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا،مکافات عمل اسی چیز …
عدالت نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس دیا ، میرے کیس میں پیش نہ ہونے ، وکیل تبدیل کرنے کیلئے نہیں کہا’ مسرت چیمہ
ڈان نیوز نے بے بنیاد خبر دی ، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے …
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں ہونا ضروری ہیں’جسٹس عائشہ ملک
جانوروں کے حقوق پورے کرنے کی ضرورت ، تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہیں، اس …