Home / پاکستان / وزیر اعظم کا ترکی کے یوم جمہوریت کے موقع پر اظہار یکجہتی

وزیر اعظم کا ترکی کے یوم جمہوریت کے موقع پر اظہار یکجہتی

وزیر اعظم کا ترکی کے یوم جمہوریت کے موقع پر اظہار یکجہتی

پاکستان ہمیشہ ترکی کے شانہ بشانہ کھڑارہے گا ، عمران خان کا طیب اردوان کے نام پیغام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے حکومت اورپاکستان کے عوام کی جانب سے 2016 کے شہدا کی یاد میں منائے گئے ترکی کے جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2016 میں ترک جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا اور اسی دن کی یاد میں ترک میں یوم جمہوریت اور قومی اتحاد منایا جاتاہے جس کےلئے وزیر اعظم نے خصوصی پیغام جاری کی۔

صدررجب طیب اردوان کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ ترکی کے شانہ بشانہ کھڑارہے گا اور وہ فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم سے درپیش خطرے سے نمٹنے کے لیے ترکی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ چارسال پہلے آج کے دن ترکی کی عوام نے مثالی جرات وہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان مخالف قوتوں کی چال کو ناکام بنادیا تھا جو ترکی کے امن واستحکام اور جمہوری اداروں کو نشانہ بنانا چاہتی تھیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 15جولائی 2016 کو جس انسانی جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا وہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کے لیے تحریک اور اور تاریخ میں یاد رکھا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک صدی قبل ہمارے آباؤاجداد کو اسی جذبے نے متاثر کیا تھا اور انہوں نے اپنے ترک بھائیوں کے لیے قربانی دینے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا اظہار نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ترک میں امن اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی اس کوشش کے خلاف آواز بلند کی تھی اور اور ہم شہدا اور ان کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کرنے میں ترک عوام کے ساتھ ہیں۔عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکی کے امن جمہوریت اورخوشحالی کی جانب سفر کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف پوری پاکستانی قوم کی آواز یکجا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar