Breaking News
Home / پاکستان / وزیر اعظم عمران خان کا محدود پیمانے پر بین الاقوامی فضائی آپریشن کھولنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا محدود پیمانے پر بین الاقوامی فضائی آپریشن کھولنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا محدود پیمانے پر بین الاقوامی فضائی آپریشن کھولنے کا فیصلہ

ہم آپ کا وطن واپسی پر آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ہماری حکومت آپ کو ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گی، بیرون ممالک رہنے والوں کےلئے پیغام

کورونا سے بچاؤ کیلئے پروازوں میں تمام ایس او پیز کا اطلاق لازم ہوگا،سول ایوی ایشن کا پاکستان سے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کا نوٹم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کےلئے فضائی حدود (آج) اتوار سے جزوی طور پر کھولی جا رہی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود (آج) اتوار سے جزوی طور پرکھولی جا رہی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ یہ اقدام خصوصی طور پر بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانیوں کے لیے لیا جا رہا ہے جو اس وبا کے دوران شدید متاثر ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ ہم آپ کا وطن واپسی پر آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہماری حکومت آپ کو ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ فضائی آپریشن بیرون ملک کام کرنے والوں کے لئے معاون ہوگا، کورونا وبا کے دوران انہوں نے حوصلے سے کام لیا ہمیں فخر ہے۔ادھر سوی ایوی ایشن نے پاکستان سے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کا نوٹم جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق پورے پاکستان سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ کورونا سے بچاو¿ کیلئے پروازوں میں تمام ایس او پیز کا اطلاق لازم ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar