Breaking News
Home / پاکستان / وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو کرپٹ مافیا سے چھٹکارا دلانے کیلئے 22سال جدوجہد کی ‘ ملک اسد کھوکھر

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو کرپٹ مافیا سے چھٹکارا دلانے کیلئے 22سال جدوجہد کی ‘ ملک اسد کھوکھر

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو کرپٹ مافیا سے چھٹکارا دلانے کیلئے 22سال جدوجہد کی ‘ ملک اسد کھوکھر

حلقہ کی عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دوں گا،صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کا اپنے انتخابی حلقے کا اچانک دورہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر والڈ لائف اینڈ فشریز ملک اسد کھوکھر نے گزشتہ روز اپنے حلقہ پی پی 168 کا اچانک دورہ کیا ،ملک اسد کھوکھر نے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور انہیں جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے ،حلقہ کی عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دوں گا،مزید ترقیاتی سکیموں کی منظوری کیلئے سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے اور جلد مزید منصوبوں کا آغاز ہوگا جس سے عوام کی زندگیوں میں آسانی آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو کرپٹ مافیا سے چھٹکارا دلانے کے لئے 22 سال تک جدوجہد کی، کرپٹ مافیا کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑیں گے، کرپٹ مافیا کے پیچھے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے، اپوزیشن کا منفی اور غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت شکست خوردہ مافیا کا ہر محاذ پرڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور عوام کو نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar