Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی مکمل

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی مکمل

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی مکمل

نیلامی سے 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز سرکاری خزانے میں جمع کرا دیئے گئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری دفاتر کی ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی مکمل کر لی گئی، شفاف نیلامی سے 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز سرکاری خزانے میں جمع کرا دیئے گئے۔

ناکارہ گاڑیاں، فرنیچر اور مشینری سال ہا سال سے سرکاری دفاتر میں پڑی تھیں، ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی سے سرکاری دفاتر صاف اور کروڑوں روپے بھی سرکاری خزانے میں جمع ہو گئے ہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پہلی خصوصی مہم جس کیلئے حکومت نے بغیر فنڈز جاری کیے 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جنریٹ کئے۔ ہمارا یہ اقدام دفاتر کو صاف اور نظام کو شفاف بنانے کی عمدہ مثال ہے۔ ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، محکمہ پولیس اور دیگر انتظامی محکموں میں قواعد و ضوابط کے مطابق نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی 75 کروڑ روپے سے زائد کی رقم صوبائی خزانہ میں جمع کرائی جا چکی ہے۔

ناکارہ گاڑیاں، ناقابل مرمت مشینری، دہائیوں پرانا بوسیدہ فرنیچر اور دیگر اشیا دفاتر کام کےلیے آنے والے لوگوں کیلئے دقت اور دفاتر میں جگہ کے ضیاع کا بھی سبب تھیں۔ دفاتر میں عملے اور وزیٹرز کیلئے جگہ کم جبکہ بےکار سامان نے زیادہ جگہ گھیر رکھی تھی۔
عوام کی فلاح اور بے لوث خدمت کا جذبہ ہو تو مسائل حل کرکے وسائل پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کی صوبے میں کفایت شعاری اور وسائل کے درست استعمال کی نظیر نہیں ملتی۔عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کے امین ہیں، ماضی کے ادوار میں سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ سابق حکمرانوں نے سرکاری امانت میں خیانت کی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar