Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعلی مریم نوازشریف پی ٹی آئی ورکرز کے تشدد سے زخمی اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچ گئیں

وزیراعلی مریم نوازشریف پی ٹی آئی ورکرز کے تشدد سے زخمی اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچ گئیں

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں زخمی اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچ گئیں ۔وزیرا علی مریم نواز شریف نے سی ایم ایچ میں زیر علاج رینجرز اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف فردا فردا ہر زخمی اہلکار کے پاس خود گئیں اورخیریت دریافت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے زخمی سکیورٹی اہلکاروں کے بلند حوصلوں اور فرض شناسی کو سراہا ۔زیر علاج زخمی اہلکاروں نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو احتجاج کے دوران پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کے بارے میں بتایا ۔زخمی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز نے پولیس پر نزدیک سے نشانہ لیکر فائرنگ کی۔ مظاہرین نے کیل والے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین کے تشدد سے بیشتر پولیس اہلکاروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں بعض کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔ مظاہرین کے بے رحمانہ تشدد سے ایک اہلکار کی کھوپڑی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے زخمی اہلکاروں کو تسلی دی اور حوصلہ بڑھایا، زخمی اہلکاروں نے عزم کا اظہار کیاکہ آپ کا دست شفقت رہا تو جلد صحت یاب ہو کر واپس آئینگے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رینجرز اور پولیس اہلکار قوم کی بیٹے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والے مظاہرین کو نہیں چھوڑیں گے۔شرپسند جماعت پی ٹی آئی نے ملک کی ترقی روکنے کیلئے انتشار کا راستہ اپنایا-انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں، املاک اور سکیورٹی اہلکاروں پرحملے قابل مذمت ہیں -پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کا امن بحال کر رہے ہیں ۔شرپسند سیاسی جماعت کو جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں پر حملے کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے تھی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ وفاقی اور پنجاب حکومت زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی مقروض ہے، ہم زخمی سکیورٹی اہلکاروں اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔سکیورٹی اہلکاروں کو زخمی کرنے والے پی ٹی آئی کے شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،ان شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے جو مثال بنے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar