Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا

لاہور (ا ین این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس میں سواری کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں وزیراعلی کو تفصیلی بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں، الیکٹرک بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہو گی، الیکٹرک بس میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوں گی ۔وزیراعلی پنجاب کو بتایا گیا کہ پہلی بار میں بس مسافروں کے تحفظ کے لئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے ، مکمل الیکٹرک بس کے لئے نو مخصوص چارجنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، ایک بار چارجنگ کے بعد بس 250 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی ، بس میں مسافروں کی سہولت کے لئے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا۔الیکٹرک بس میں خواتین کے لئے الگ فی میل سیکشن ہو گا، ہراسانی کے واقعات کے سد باب کے لئے کیمرے بھی نصب ہوں گے ، لاہورکے سب سے بڑے طویل ترین 21کلو میٹر روٹ پر 27الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ، الیکٹرک بس ریلوے سٹیشن تا گرین ٹان براستہ کوئینز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ،کیمپس پل اور اچھر ہ کینال نہرچلے گی۔لاہور کی پہلی ای بس سروس پر 17 ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے ، ریلوے سٹیشن تا گرین ٹان روٹ ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا ، ریلوے سٹیشن تا گرین ٹان روٹ پر 42 جدید ترین بس شیلٹر زبھی قائم کئے گئے ہیں، ہر 9 منٹ کے بعد بس آئے گی۔الیکٹرک بس کے لئے مخصوص ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی جس سے بس کی ٹریکنگ ممکن ہو گی، الیکٹرک بس کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ،ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا ، یورنیورسل ٹرانسپورٹ کارڈ بھی ایشو کئے جائیں گے ، الیکٹرک بس کے لئے 70 ڈرائیور زکی سپیشل ٹریننگ کا آغاز ہو گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بس سٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت جبکہ ہر بس سٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا۔بعدازاں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس بھی ہوا جس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے ای ٹیکسی کی پنجاب میں اسمبلنگ کا جائزہ لینے اور نجی اشتراک سے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت دی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

تاجر حکومتی پالیسی کے مطابق تشہیری بورڈز آویزاں کرنے کے وسائل نہیں رکھتے’ انجمن تاجران پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں ،تاجروں کے مطالبے پر غور کیا جائے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar