Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا پی آئی اے کا طیارہ گرنے کے واقعہ پر گہرے دکھ و رنج کااظہار

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا پی آئی اے کا طیارہ گرنے کے واقعہ پر گہرے دکھ و رنج کااظہار

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا پی آئی اے کا طیارہ گرنے کے واقعہ پر گہرے دکھ و رنج کااظہار

پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کےساتھ کھڑی ہے‘عثمان بزدار

وزیراعلیٰ نے مسافروں کے اہل خانہ کی رہنمائی کےلئے کمشنر لاہور ڈویژن کوفوکل پرسن مقرر کردیا

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گرنے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ و رنج کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ نے طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے-

وزیراعلیٰ نے کہا کہ طیارہ گرنے کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہواہے اورہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں-

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے – جن کے پیارے حادثے میں بچھڑ گئے ان کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے-دریں اثناءوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنرلاہورڈویژن کو فوکل پرسن مقرر کردیاہے-کمشنر لاہور ڈویژن ائیر پورٹ انتظامیہ اور سول ایوی ایشن حکام سے قریبی رابطہ رکھیں گے -کمشنر لاہورڈویژن مسافروں کے اہل خانہ کوحادثے کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کریںگے اور اس ضمن میں متعلقہ خاندانوں کی رہنمائی کی جائے گی –

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar