Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا،اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق مل گیا

وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا،اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق مل گیا

وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا،اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق مل گیا

نئی ترمیم کے تحت دہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہو گا،الیکشن ہارنے کی صورت میں دہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی، بابر اعوان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا،اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق مل گیا ۔

جمعہ کو وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایاکہ تمام سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا،معاملہ وعدوں سے آگے تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا تھا۔

بابر اعوان نے کہاکہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا، ترمیم کی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے۔

بابر اعوان نے کہاکہ نئی ترمیم کے تحت دہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہو گا،الیکشن ہارنے کی صورت میں دہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے شہریت چھوڑنا ہوگی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …

Skip to toolbar